مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا ٹویٹس پاکستان کی جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے ،وزیراعظم ہاﺅ س نہیں اور ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ یہ ٹویٹس پاکستان کی جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے ،وزیراعظم ہاوس نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکتاہے ،اداروں میں ٹویٹس کے ذریعہ ایک دوسرے کو مخاطب نہیں کیا جاتاہے۔ان کا کہناتھا کہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کرنا ہوتاہے اور ہم نے تو کوئی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں کیا تو پھر یہ بھونچال کیسے آگیا ۔
اس نے کہا کہ ٹویٹ سے معاملات حل کرنا بدقسمتی ہے ۔نوٹیفکیشن وہی ہوناہے جو سفارشات کمیٹی میں آئی ہیں واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن غیر مکمل ہے اور رپورٹ انکوائری بورڈ سفارشات کے مطابق نہیں ہے، اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ